بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈاکٹر محمد قیوم خان کا ایک اور اعزاز، کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی

ممتاز ماہر تعلیم سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا ایک اور اعزاز، کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہانزیب اعوان کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار، نامور ماہرتعلیم جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کو یہ ایوارڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام امتحانات کےلیے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔

اس وقت جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب تعینات تھے جبکہ حال ہی میں ان کا تبادلہ بطور سی ایجوکیشن ڈسٹرکٹ لیہ کیا گیا ہے موصوف ان دنوں محکمہء تعلیم ڈسٹرکٹ لیہ کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کو مختلف فورمز پر بوجہ حسن کارکردگی متعدد اعزازات و ایوارڈز سےسرفراز کیا گیا ہے اور ان کی بہترین کارکردگی پر صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب کی طرف سے بھی متعدد بار ستائش کی گئی ہے اور ان کی بہترین تعلیمی خدمات کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button