بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا ڈی سی آفس کمپلیکس کا دورہ، سٹاف کی حاضری، دفتری ریکارڈ اور صفائی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں کنٹرول روم،رجسٹری برانچ ،کنٹین،ویٹنگ ہال اور دیگر ایریا کا وزٹ کیا۔ برانچوں میں سٹاف کی حاضری، دفتری ریکارڈ اور صفائی کو چیک کیا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل خوش اسلوبی سے سنے اور مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے آنے والے سائلین کےلیے ویٹنگ ہال میں پنکھے لگوائیں جائیں اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سائلین نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ڈھیروں دعائیں دیں اور خوشی کا اظہار کیا ۔

اشتہار
Back to top button