بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وسطی و بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پوٹھوہار ریجن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کشمیر اور وسطی و بالائی پنجاب کے چند مقامات پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش (ہیوی فال) کا بھی امکان ہے۔بڑے شہروں کا آج صبح کا درجہ حرارت (درجہ حرارت °C میں):
اسلام آباد: 28° | پشاور: 28° | لاہور: 30° | کراچی: 29°
کوئٹہ: 25° | گلگت: 22° | مری: 17° | مظفرآباد: 27°

محکمہ موسمیات کے مطابق، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جبکہ سری نگر اور جموں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button