بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور رانا خالد قمر کی اسلام آباد آمد، نیوز 1 کے بیورو چیف کاشف خواجہ سے ملاقات

ایڈیٹر روزنامہ مشرق لاہور رانا خالد قمر کی اسلام آباد خصوصی آمد۔ اسلام آباد میں نیوز 1 کے بیورو چیف اور اینکر کاشف خواجہ کے دفتر کا وزٹ ، شکیل خان بھی اس موقع پر موجود۔

قبل ازیں نامور سئنیر صحافی رانا خالد قمر اور شکیل خان جب کاشف خواجہ کے دفتر پہنچے تو کاشف خواجہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور صمیم قلب سے انہیں ویلکم کہا۔ تادیر ان کے ساتھ جناب رانا خالد قمر کا تبادلہء خیال ہوا۔ سئنیرصحافی رانا خالد قمر اور شکیل خان نے جناب کاشف خواجہ کا مہمان نوازی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بہت کم عرصے میں کاشف خواجہ اسلام آباد کی صحافتی برادری اور سیاست میں نمایاں مقام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اس میں یقیناً اللہ کا کرم اور ان کے والدین کی دعائیں شامل حال ہیں ۔

اشتہار
Back to top button