
علاقائی
کراچی کے معروف لکھاری نعیم اشرف بطور ڈویژنل صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی نامزد
کراچی کے معروف لکھاری نعیم اشرف بطور ڈویژنل صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی نامزد، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
نعیم اشرف کا شمار نامور قلم کاروں میں ہوتا ہے ۔ آپ پر خلوص، ہر دلعزیز ،پروقار اور بردبار شخصیت کے مالک ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں۔
چئیرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری اور مرکزی صدر محترمہ ثمینہ طاہر بٹ نے نامور قلمکار نعیم اشرف کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی کا ڈویژنل صدر نامزد کیا ہے ۔ امید ہے کہ موصوف خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی فعالیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔