
علاقائی
ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب کے کانفرنس ہال میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر چیک تقسیم
ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب کے کانفرنس ہال میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر فی کس پندرہ ہزار 15000کے 35پینتیس چیک تقسیم کئے گئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء کے کوآرڈینیٹر ملک رضوان بھاء نےامدادی چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پرملک بلال بھاء، ندیم بلوچ اورڈپٹی کمشنر افس کے ناظر ملک وقاص بھی موجود تھے۔