بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران پر امریکہ کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین اور ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان

سابق گورنر سندھ و سربراہ ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین اور ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔ جسکی انہوں نے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہر گز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خطے میں طاقت کے زور ہر اپنے مقاصد مسلط کرے۔ اسے چاہئے تھا کہ وہ تنازعہ کا فریق بننے کے بجائے ایک ذمہ دار عالمی قوت کے طور پر ثالثی اور سفارتی حل کے فروغ میں کردار ادا کرتا۔ عالمی طاقتوں پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر مکالمے پرمبنی موثر حکمت عملی اختیار کریں۔ جو نہ صرف تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی اتار چڑھاؤ سے عالمی معیشت کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں عالمی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ناگزیر ہے۔اس سلسلے میں مذید تاخیرخطے اور دنیا دونوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

اشتہار
Back to top button