
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں تھل کے ٹیچر ملک غلام عباس پلوآں( پی ایس ٹی) مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائر
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پلوآں تھل کے ٹیچر ملک غلام عباس پلوآں( پی ایس ٹی) مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہو گئے۔
ادارہ ہذا کے سٹاف نےان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی۔ جس کی صدارت رئیسِ مدرسہ ملک حاجی اختر حسین کلو نےکی جبکہ سابق نائب ناظم ملک محمد نواز پلوآں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ملک ساجد حمید جوئیہ نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ تقریب میں اہلِ علاقہ ، سکول کے تمام سٹاف اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ سکاؤٹس نے ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر ملک غلام عباس پلوآں کو سلامی پیش کی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا ۔اس کے بعد بچوں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قوالی پیش کی، سابق نائب ناظم ڈاکٹر ملک محمد نواز پلوآں اور ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو نے ملک غلام عباس پلوآں کی دستار بندی کی ۔ دوران تقریب سٹاف کی طرف سے ملک غلام عباس پلوآں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔
تقریب سے سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی ظہیر علی ، ساجد حمید اورعمران حسین پلوآں نے ملک غلام عباس پلوآں کی خدمات کو خوب سراہا اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب سے رئسِ مدرسہ ملک اختر حسین کلو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک غلام عباس پلوآں ایک قابل، فرض شناس اور محنتی ٹیچر تھے ان کی کمی ہمیشہ ہمیں محسوس ہو گی لیکن ریٹائرڈمنٹ جاب کا حصہ ہے ۔ انہوں نے ملک غلام عباس پلوآں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا اور بہت سی دعائیں دیں۔ تقریب کے اختتام پہ حاجی ظہیر علی نے دعا کرائ۔