
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کا ڈی سی کمپلیکس کی مختلف برانچز کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نے ڈی سی کمپلیکس کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا۔
اے ڈی سی جی ساجد منیر کلیار نے وزٹ کے دوران برانچز میں سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور کہا کہ تمام سٹاف اپنی ڈیو ٹی ایمانداری۔ محنت ولگن اور عوامی خدمات میں فرض سمجھ کر سر انجام دیں۔ آفس ٹائم کی پابندی کریں اور آنے والےسائلین کی بات خوش اسلوبی سے سُنیں تاکہ آفس کا عوام میں اچھا تاثر اور امیج اُجاگر ہو۔ اپنے آفس کو صاف ستھرا رکھیں آفس کی دیگر اشیاء کی منٹینس کی ہدایات بھی جاری کیں اس کے علاوہ ڈی سی کمپلیکس کی صفائی کا جائزہ لیا ۔سی ای او ایم سی ۔اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جوہرآباد کے افسران کو ڈی سی کمپلیکس کی صفائی کا ٹاسک سونپا گیااور آوارہ کتوں کی تلفی کے احکامات جاری کئے ۔ تمام محکمے آفس ٹائم کی پابندی کریں آفس کی صفائی اور سٹاف کی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں کام میں سستی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔