بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عزم و حوصلے کی چٹان، ڈاکٹر محمد قیوم خان

خصوصی تحریر

قارئین محترم ! کچھ لوگ عزم و حوصلے کے لحاظ سے چٹان کی مانند ہوتے ہیں اگر ان کی ذاتی زندگی کا گہرا مطالعہ کیا جاءے تو وہ اصول پسندی اور استقامت وبرداشت کے لحاظ سے بھی اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ انہی عظیم المرتبت شخصیات میں ایک نام محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار ، سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا بھی ہے ۔جن کا چند روز قبل بطور سی ای او ایجوکیشن لیہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے چند ماہ قبل محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کا قلمدان سنبھالا تھا ۔ موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کی فلاح بہبود کے لیے دن رات ایک کرتے ہوءے مثالی کردار ادا کیا۔ جس کااعتراف صوبائ وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز پنجاب نے متعدد بار اعلی ا سطحی اجلاسوں کے دوران کیا۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی حالت بدل گئی ۔ تعلیمی معیار اور خوبصورتی کے لحاظ سے ضلع خوشاب کے سکولوں کو صوبائی لیول پر ممتاز مقام حاصل ہو ا ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع بھر میں محکمہ ء تعلیم کے لیے ایک اور انقلابی قدم یہ اٹھایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے کام کا تیزی سے آغاز کیا ۔ انہوں نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام کو اس حوالے سے خوب متحرک کیا ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی اس پر خلوص کوشش کے نتیجے میں،مختصر عرصے میں ، اب اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع کے درجنوں سرکاری سکولوں میں سولر سسٹم فنکشنل ہو چکا ہے ۔ جس کا کریڈٹ بلاشبہ ایکس سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کو جاتا ہے ۔ اسی طرح ان سرکاری تعلیمی اداروں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حوالے سے بھی جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے قابل تقلید شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور تعلیمی خدمات کا صوبائ لیول پر شاندار اعتراف ضلع بھر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

یہ لمحہ ضلعی تعلیمی افق پر غیر معمولی وقعت کا حامل ہے کہ معزز وزیرِ تعلیم نے ڈاکٹر محمد قیوم خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈی ای اے خوشاب کی غیر معمولی انتظامی کارکردگی، مثالی تدبر، اور تعلیمی میدان میں قابلِ قدر خدمات کا باضابطہ اعتراف کرتے ہوئے اُن کے لیے ترکی کے سرکاری مطالعاتی دورے کا اعلان فرمایا ۔ یہ فیصلہ اُن کی مؤثر قیادت، نتیجہ خیز حکمتِ عملی، اور خدمات کے تسلسل کا زندہ ثبوت ہے۔

ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع خوشاب میں نہ صرف تعلیمی بہتری کو ترجیح دی، بلکہ تدریسی ماحول کو فعال، ادارہ جاتی نظم کو مربوط، اور تعلیمی نظم و نسق کو جدید طرزِ عمل سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اُن کی رہنمائی میں جو اقدامات اٹھائے گئے، اُن کے ثمرات آج طلباء، اساتذہ کرام ، اور تعلیمی عملہ ہر سطح پر محسوس کر رہا ہے۔

یہ اعزاز ایک ایسے طرزِ عمل کا اعتراف ہے جو بصیرت، اخلاص، اور قومی ذمہ داری کے احساس سے مزین ہے۔ یہ تمام تعلیمی منتظمین اور کارکنان کے لیے ایک مثبت مثال ہے کہ خلوص نیت، مسلسل جدوجہد، اور فکری بلوغت کے ذریعے کیسی روشن کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ برسبیل تذکرہ سی ای او کی زیر قیادت ضلع بھر کے آفیسرز تعلیم مردانہ و زنانہ کا شعبہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے فروغ کے لیے کردار بلا شبہ زبردست خراج تحسین کے لائق ہے ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب کے صاحب صلاحیت ان فرض شناس آفیسرز کی پوری ٹیم ممتاز ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کی قیادت میں قابل تقلید کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دریں اثناء ضلع خوشاب کی ٹیچرز یونینز کے راہنماؤں ملک امتیاز اعوان، ملک شوکت حیات شاہی کھرل ،ملک احسان خالق لغاری،، ملک محمد رمضان دھون، عثمان غازی، مہر شکیل. احمد اور صاحب خان سمیت دیگر عوامی ،سماجی اورتعلیمی حلقوں نے محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کی آن، بان شان ، جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اب جبکہ شعبہ علم و ادب کے سرمایہء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی تعیناتی بطور سی ای او لیہ عمل میں لائ گئ ہے تو ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا ہیں کہ وہ عظیم ذات والاصفات انہیں اور عظیم علم دوست مقاصد میں مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کریں اور محمکہء تعلیم ان کی اعلی ا خداداد صلاحیتوں سے بھرپورطریقے سے استفادہ حاصل کرے۔ آمین

اشتہار
Back to top button