
قومی
پیپلزپارٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرے گی،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معاشی اشاریوں میں بہتری اور خصوصاً حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں افراط زر میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے آج (پیر) قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بیس فیصد اضافے کو سراہا۔انہوں نے پی پی پی کی سفارشات سے اتفاق کرنے پر حکومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اگلے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی حمایت کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سربراہی میں مختلف دارالحکومتوں کوبھیجے گئے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور بیانیے سمیت میدانی محاذ پر بھی بھارت کو شکست دی ہے۔پی پی پی کے چیئرمین نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہئے۔