بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جہاد کا اعلان ریاست کرسکتی ہے کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم اور بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔مختلف مذاہب اورسماجی طبقات کےنمائندوں نےڈی جی آئی ایس پی آرسے ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں جنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں،قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے،نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی برابرہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔

اشتہار
Back to top button