بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنز کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی۔کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ابتدا سے ہی پاکستان پر دباؤ ڈالا، پہلے چند منٹوں میں نیوزی لینڈ نے دو بار گیند پاکستان کے جال میں پہنچائی مگر یہ دونوں گول مسترد کردیے گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اسکورنگ کا آغاز چھٹے منٹ میں کیا جس کا سلسلہ پھر طویل ہوتا چلا گیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کوارٹر میں دو، دوسرے کوارٹر میں تین اور چوتھے کوارٹر میں ایک گول کیا۔ پاکستان نے اپنا پہلا گول تیسرے اور دوسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔فائنل میں کامیابی حاصل کرکے نیوزی لینڈ نے اعزاز برقرار رکھا اور فاتح ٹیم کے نک ووڈز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button