بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرخزانہ کا ملک کوپائیدارمعاشی ترقی کے راستے پرگامزن کرنے کاعزم

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کو جامع اور پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے آج سینیٹ میں مالیاتی بل دو ہزار پچیس چھبیس پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط قائم کیا، مہنگائی پر قابو پایا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جبکہ ختم ہونے والے مالی سال کے دوران حسابات جاریہ میں بہتری آئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں گزشتہ برسوں کے دوران دس سے بارہ فیصد اضافے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں ایک اعشاریہ نو فیصد اضافے کی تجویز ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چھ سے بارہ لاکھ آمدن والے افراد پر انکم ٹیکس دو اعشاریہ پانچ فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشاورت کے بعد سولر پینلز پر سیلز ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بھی پانچ سو بانوے ارب روپے سے بڑھا کر سات سو سولہ ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ایوان کا اجلاس ملتوی کر دیا گیاہے۔

 

اشتہار
Back to top button