
قومی
اطالوی، پاک بحریہ کی دوطرفہ مشقیں
اطالوی بحریہ کے جہاز ITS ANTONIO MARCEGLIA نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز اور طیاروں کے ساتھ دوطرفہ مشق میں حصہ لیا۔
مشق کا بنیادی مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تعاون کو فروغ دینا تھا۔
مشترکہ مشق دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاس ہے۔
اطالوی بحریہ کے کیریئر اسٹرائیک گروپ نے بھی گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اطالوی بحریہ کے جہازوں کا پاکستان کا باقاعدہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔