
قومی
نائب وزیراعظم اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کل سے شروع ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے ترکیہ کے دارالحکومت استنبول پہنچ گئے ہیں۔نائب وزیراعظم کی ہوائی اڈے آمد پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترک وزارت خارجہ کے نمائندے نے ان کا استقبال کیا۔