بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیزپربحری جہازلینے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن سے متعلق امور پر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ چار ارب ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ ہو رہا ہے۔انہوں نے دو ہفتے کے اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، جس میں قومی خزانے سے سالانہ چار ارب ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل بھی شامل ہو۔

اشتہار
Back to top button