
کھیل
اپر چترال میں شندور پولو فیسٹیول کل سے شروع ہوگا۔
ضلع اپر چترال کی خوبصورت وادی میں تین روزہ شندور پولو فیسٹیول جمعہ سے شروع ہوگا۔خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے پولو فیسٹیول کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔فیسٹیول کے دوران چترال کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی حریف گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں کے درمیان پولو میچ کھیلے جائیں گے۔