
قومی
صدر مملکت کی جانب سے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی عمدہ سفارتی کاری کی تعریف
صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سفارتکاری کے فعال اقدام کو سراہتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر طور پر پیش کرنے پر اس کی تعریف کی ہے۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شیری رحمان نے صدر کو بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والے حالیہ بحران میں پاکستان کا امن کا پیغام پہنچانے اور تذویراتی لحاظ سے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے اور پاکستان کے مؤقف پر بین الاقوامی سطح پر حمایت کے حصول کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی حالیہ سفارتی کوششوں کے بارے میں بتایا۔