
قومی
بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کا نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
دنیا کی نمایاں بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں نے نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت آج لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے اس ضرورت پر زور دیا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کا بروقت قیام اور اسکی فعالیت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور ضروری اقدامات کوتیز کیا جائے۔اجلاس کے دوران سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ تیئس بڑی آئی ٹی کمپنیاں آئی ٹی سٹی کے Silicon بلاک میں پہلے سے ہی کام شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔