
قومی
کابینہ اجلاس:وزیراعظم کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت،ایران سے اظہار یکجہتی
غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب تک اسرائیلی حملوں میں پچاس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری کا ضمیر جگانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار ہفتے سے ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریںگے۔وزیراعظم نے کہا حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے پیش نظر حکومت پاکستان نے بہادر مسلح افواج کو ضروری فوجی سامان کی فراہمی کی مد میں ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی بجٹ میں اضافہ کیا۔