بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران میں پھنسے 150 پاکستانی قومی ایئر لائن کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے

ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز میں ترکمانستان کے دارالحکومت  اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین میں سے 150  پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں اسلام آباد پہنچے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ کی درخواست پر قومی ائیر لائن نے ایک ائیر بس طیارہ فوری طور پر پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد بھیجا تھا۔ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے زائرین کو ایران سے سڑک کے ذریعے دارالحکومت اشک آباد لایا گیا جہاں پی آئی اے کا طیارہ پہلے سے موجود تھا۔ قومی ائیر کی پرواز پی کے 9552 میں رات گئے 150 سے زائد زائرین اسلام آباد پہنچے۔ پاکستانی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی اس پرواز میں اسلام آباد لایا گیا۔

اشتہار
Back to top button