بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا جائے گا، یہ ملاقات واشنگٹن کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگی یعنی پاکستان میں شام کا وقت ہوگا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، ڈی جی ملٹری آپریشن اور پاکستانی سفیر بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے جب کہ امریکی صدر کے ساتھ ان کی کابینہ اراکین بھی ظہرانے کا حصہ ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button