بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں نہ ٹیکس لگایا نہ ہی بڑھایا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام پیش کیا ہے۔ شہر اور دیہات میں ترقی اور سہولیات کا فرق ختم کریں گے،انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے۔ پنجاب میں 1800 دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔ ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی بلکہ سب کے لیے ترقی برابر ہو گی۔ مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کا مشن پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کاشتکاروں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جبکہ کاشتکاروں کو 129 ارب سے زائد فنڈز دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکار مستفید ہوں گے۔ مزید ٹریکٹرز کے لیے ساڑھے 15 ارب روپے دے رہے ہیں، 12 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع ایک ریکارڈ ہو گا۔

اشتہار
Back to top button