بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کے ساتھ بحری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اٹلی کا جنگی جہاز کراچی پہنچ گیا

اطالوی بحریہ کا جہاز ITS ANTONIO MARCEGLIA تین روزہ خیرسگالی دورے پر کراچی پورٹ پہنچ گیا، یہ اطالوی اور پاک بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس کی آمد پر پاک بحریہ کے حکام نے دورہ کرنے والے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر اور عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان میں اٹلی کے سفیر سمیت اطالوی قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

پورٹ کال کے دوران جہاز کا عملہ متعدد پیشہ ورانہ مصروفیات میں حصہ لے گا جس میں کراس شپ وزٹ، میری ٹائم سیکیورٹی پر بات چیت اور مشترکہ تربیتی سیشن شامل ہیں۔

ان مصروفیات کا مقصد گہرے باہمی مفاہمت کو فروغ دینا، دو طرفہ بحری تعاون کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل انٹرآپریبلٹی کو آگے بڑھانا ہے۔

یہ دورہ سی فیز پر اختتام پذیر ہو گا، جس میں جنگ سے متعلق مختلف مشقیں ہوں گی، جس سے دونوں بحری افواج کی حکمت عملی اور میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

اطالوی بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی میری ٹائم شراکت داری کو تقویت دیتا ہے۔ یہ دونوں بحری افواج کے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اشتہار
Back to top button