بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاہے،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوام کے درمیان تبادلوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

اشتہار
Back to top button