بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملکی معیشت میں  اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کے معترف

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستانی سفراء کی حیثیت سے نمایاں کردار کو سراہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کے اپنے سرکاری دورہ کے دوران واشنگٹن میں سمندر پار پاکستانی برادری سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔سمندر پار پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا جن کی بڑی تعداد فیلڈ مارشل سے ملاقات کیلئے وہاں جمع تھی۔

سمندر پار پاکستانیوں نے آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کے دوران بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔سمندر پار پاکستانیوں نے فیلڈمارشل سے اپنے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔فیلڈ مارشل نے پاکستان کی معیشت میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں ان کی اعلیٰ کامیابیوں کے ذریعے دنیا میں نیک نامی کو سراہا۔

انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں سے مصروفیات جاری رکھنے کی اہمیت پرزور دیا اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور تعاون کے فروغ میں باہمی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پربھی روشنی ڈالی۔یہ ملاقات اس عزم کی تجدید کے ساتھ ختم ہوئی کہ بطور فیلڈمارشل اور سمندر پار پاکستانیز ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے مل کر کام کیا جائے۔

 

اشتہار
Back to top button