بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسرائیل کو انٹرنیشنل دہشتگرد قرار دیا جائے ،انجم عقیل خان

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے قومی اسمبلی بجٹ اجلاس اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو انٹرنیشنل دہشتگرد قرار دیا جائے کیونکہ اس نے غزہ ، فلسطین اور اب ایران پر جارحیت کی ہے ، اسرائیل کی نہ صرف مذمت بلکہ اسکےخلاف متحد ہو کر اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہے،بجٹ جن مشکل حالات میں بنایا گیا ہے پاکستان حال میں ایک جنگ سے گزرا ہے ہمیں اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر اپنا دفاع مضبوط بنانا ہے تاکہ بھارت یا اسرائیل جیسی قوتوں کو جارحیت کی جرات نہ ہوسکے،ملک میں سولرائزیشن کو سراہا جا رہا ہے سولر پر لگایا جانے والا ٹیکس ختم کیا جائے اس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا ،الحمدللہ ہماری افواج نے پہلے بھی ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جو میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ نکال لیں گے اور ہماری افواج نے یہ کر کے دیکھایا ہے،زراعت ملک کی معیشت میں ریڑ ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، گزشتہ چند سالوں سے جب فصل تیار ہو جاتی ہے تو کسان کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اور اس کی تیار فصل کوئی لینے کو تیار نہیں ہوتا اس کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں ، کسانوں کو ان کا حق ملنا چاہیے جو کہ مایوس نظرآتے ہیں

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب نے یوتھ کے لیے اسکلز پروگرام ، لاکھوں لیپ ٹاپ ، سکالرشپ دئیے ہیں جو نہ صرف حوصلہ افزا اقدام ہے، یوتھ کو بزنس اور ایگری کلچرل قرضے دئیے جا رہے ہیں اس سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا ،اسلام آباد کے سکولوں میں کہیں سٹاف کی کمی تو کہیں سٹاف اگر موجود ہے تو ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ نصاب کو پڑھانے سے قاصر ہے ، انفراسٹکچر اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے، صحت کے شعبے میں پمز ہسپتال اسلام آباد کے لیے ناکافی ہے، اسلام آباد میں بی ایچ یو ، سی ایچ یو اور آر ایچ یو کو فعال بنایا جائے تو صحت کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، وزیر اعظم کاشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے حلقہ میں دانش یونیورسٹی اور جناح میڈیکل ہسپتال جیسے منصوبے شروع کیے ہیں جو تعلیم اور صحت کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف سے گزارش ہے کہ متاثرین سی ڈی اے اور متاثرین ہاوسنگ اتھارٹی کا نوٹس لیں اور ان کو ہدایت دیں کہ متاثرین کے مسائل کو حل کیا جائے جو 1985 اور 1989 سے متاثرین کو ان کا حق نہیں دے رہے جو دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیںانڈسٹری کو چلانا ہے تو سبسڈی دینی ہو گی تاکہ مہنگی بجلی گیس سے صنعت کار کو کچھ ریلیف مل سکے جس سے انڈسٹری چل سکے گی۔

اشتہار
Back to top button