
تجارت
اسحاق ڈار کا تجارت، آئی ٹی کے شعبوں میں پاک جاپان تعلقات کو فروغ دینے پر زور
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تجارت، آئی ٹی کے شعبوں میں پاک جاپان تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔نائب وزیراعظم نے نامزد سفیر کو مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان جاپان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا، بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں۔انہوں نے سفیر کو مشورہ دیا کہ وہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، جس کی توجہ قونصلر خدمات کو بڑھانے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔