
سکیورٹی فورسزکے خیبرپختونخوا میں آپریشنز، فتنہ الخوراج کے 5 دہشتگرد ہلاک
صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار بھارتی سپانسرڈ خوارج بشمول خارجی حارث اور خارجی بصیر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو بے اثر کر دیا۔مارے گئے ہندوستانی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کیونکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔