بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک میں جدید انفارمیشن اینڈ کمپیوٹر سسٹم تیار کیا جائے گا: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں ایک پائیدار اور جدید انفارمیشن اینڈ کمپیوٹر سسٹم تیار کیا جائے گا جس سے پاکستان خطے میں آئی ٹی سیکٹر کا مرکز بن کر ابھرے گا۔انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں پاکستان میں آئی ٹی ٹریننگ ایکو سسٹم کی ترقی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں جدید تربیتی پروگراموں کے ذریعے مقامی تبدیلی کے لیے تربیت دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ایسی تربیت اور ہنر بھی فراہم کیے جائیں جو انہیں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے۔شہباز شریف نے کہا کہ مقامی کمپنیوں کو قابل آئی ٹی افرادی قوت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے وہ بین الاقوامی ضروریات کو پورا کر سکیں گی اور ملک میں زرمبادلہ لایا جا سکے گا۔

اشتہار
Back to top button