
قومی
پاکستان اور ترکی کا خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش
پاکستان اور ترکی نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کو اتوار کو ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا ٹیلی فون کال موصول ہوا۔دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کے باعث بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گہری تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے OIC وزرائے خارجہ کی کونسل کے آئندہ اجلاس اور صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں اسلامی تعاون یوتھ فورم کی تقریب میں بھی اپنی شرکت کی تصدیق کی، جو دونوں اگلے ہفتے استنبول میں شیڈول ہیں۔