بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا امن، کثیرالجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت امن اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد سنگین علاقائی صورتحال پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی اس بات پر متفق ہیں کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں اسرائیل کے جاری مظالم کی بھی مذمت کی۔وزیراعظم نے صدر اردگان کی قیادت کو سراہا اور انہیں اسلامی تعاون یوتھ فورم کی جانب سے دیئے گئے اعزاز پر مبارکباد دی۔

اشتہار
Back to top button