بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے/گرج چمک کے ساتھ بارش (چند ژالہ باری کے ساتھ) کا امکان ہے۔

تاہم، ملک کے دیگر (جنوبی حصوں) میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بہت گرم اور خشک موسم کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد ستائیس، لاہور اکتیس، کراچی اکتیس، پشاور اٹھائیس، کوئٹہ انیس، گلگت تئیس، مری تئیس اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوا چلنے کے امکانات ہیں جبکہ لیہہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کے ساتھ ابر آلود موسم اور جموں میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، شوپیاں اور بارہمولہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تیس، لیہہ سات، پلوامہ اور اننت ناگ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

اشتہار
Back to top button