بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو کا پاکستان،بھارت مسائل کے حل کیلئےمذاکرات پر زور

اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر، دہشت گردی اور پانی سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پرزوردیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج برسلز میں بین الاقوامی تجارت کے بارے میںیورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے صدر BERND LANGE سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ وفد نے یورپی یونین کو پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام دیا اوراس بات کو اجاگر کیا کہ تجارت کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے امن واستحکام ضروری ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات میں سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارت کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے اس معاہدے سے متعلق بھارتی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی رابطے کے وزیر مصدق ملک نے کہاکہ بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپر معطل کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔وفد کے رکن جلیل عباس جیلانی نے یقین ظاہر کیا کہ یورپی یونین پاکستان کے جی ایس پی پلس درجے کا تسلسل یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے گی۔

اشتہار
Back to top button