
قومی
ریلوے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے آج سینیٹر احمد خان خلجی کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر کہی۔دورے کے دوران حنیف عباسی پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں سے ملے اور ذاتی طور پر ان کے مسائل سنے ۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے ریلوے آفیسرز کلب میں 29 جدید سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس نئے قائم کردہ کنٹرول روم اور ایک جم سنٹر کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر نے مچھ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل فیصل کی والدہ کو پچاس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔