
قومی
نائب وزیراعظم اسحاق کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
بدھ کو اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔انہوں نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقین نے کثیرالجہتی فورموں بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔