بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف جسٹس، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا عالمی چیلنجوں پرتبادلہ خیال

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد Alissaسے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے اسلامی انصاف کے بنیادی اصولوں اور اس کی پاسداری کیلئے عالمی چیلنجوں پرتبادلہ خیال کیا۔شیخ ڈاکٹر محمد Alissa نے اسلامی اصولوں میں جڑی ایک عالمی قدر کے طور پر انصاف کو فروغ دینے کے رابطہ عالم اسلامی کے عزم پر زور دیا۔ چیف جسٹس نے عدالتی سالمیت اور عصری تناظر میں اسلامی قانونی اصولوں کے اطلاق کے لئے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں رابطہ عالم اسلامی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے درمیان انصاف اور اخلاقی طرز حکمرانی کو فروغ دینے،تعلیمی اور قانونی اقدامات کے فروغ کے لئے تعاون بڑھانے کی راہیں بھی تلاش کی گئیں۔

اشتہار
Back to top button