بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبا ز شریف کل سے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر افسروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں سمیت یواے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کیساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ اعلیٰ سطح کی ان ملاقاتوں میںباہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے اور کثیر جہتی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اشتہار
Back to top button