بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حج 2025: پاکستان نے بڑا سعودی اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان نے حجاج کو شاندار خدمات فراہم کرنے پر Labaitum Excellence Awardجیتا۔مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کو ان کی جدت پسند قیادت، انتظامی مہارت اور شاندار خدمات کے اعتراف میں یہ قیمتی ایوارڈ دیا۔

Labaitum Excellence Award کو سعودی حکام کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو حجاج کرام کی خدمت میں مثالی کارکردگی اور جدت کا مظاہرہ کرنے والے افراد اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی ہیڈ آف حج مشن کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، یہ ملک کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔

دریں اثناء سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے مکہ مکرمہ میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو حج 2026 کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کی دستاویز اور شیڈول حوالے کر دیا ہے۔

اشتہار
Back to top button