بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کا انتباہ جاری

آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں(بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روزریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 50، دادو، سبی 49، بہاولنگر، رحیم یار خان اور شہید بینظیر آباد میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button