بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آبی مسائل کے حل کیلئے موثر منصوبہ بندی ضروری ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے مربوط قومی لائحہ عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل میں کمی کیلئے موثر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے کام کی رفتار تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کمیٹی نے وسائل کے موثر استعمال اور انفراسٹرکچر کی طویل مدتی منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش کیں۔

 

اشتہار
Back to top button