بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قوم عیدالاضحی کا دوسرا روز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی

قوم حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یادمیں عیدالاضحی کا دوسرا روز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

شہروں اور قصبوں کی میونسپل اداروں کی انتظامیہ نے عید الاضحی کے تینوں روز صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ادھر لوگ عید کے موقع پر اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کے ہاں جانے سمیت پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کا بھی رخ کررہے ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button