بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عید کے موقع پر شہداء کے لواحقین کا اپنے شہداء پر فخر کا اظہار

عید کے موقع پر شہدا کے لواحقین کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

حوالدار کاشف ضیاء شہید کی بیٹی نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے والد جب عید پر آتے تھے تو ہم تینوں بہن بھائیوں کے لیے کپڑے، چوڑیاں اور مہندی لے کر آتے تھے۔میرے والد کی شہادت کے بعد آٹھ عیدیں گزر چکی ہیں لیکن ہمیں آج بھی ان کی بہت یاد آتی ہے،۔

شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بہت اچھے انسان تھے اور ہمیں ان کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے خاص طور پر عید کے موقع پرانہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

پاک فو ج کے ایک او ر شہید سپاہی محمد صفدرکے والد کا کہنا تھا کہ ان شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم اپنے گھروں میں چین سے زندگی بسر کررہے ہیںآخری بار جب میرا بیٹا عید پر آیا تو واپس جاتے ہوئے تین بار وہ پلٹا اور اپنی دو سالہ بیٹی کے ماتھے پر بوسا دیا۔اللہ تعالی میرے بیٹے کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

حوالدار وحید شہید کے بیٹے نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں سات سال کا تھا تو میرے بابا شہید ہوگئے اور ہمیں عید پر انکی بہت یاد آتی ہے ۔شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر مجھے میرے شوہر کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے۔

اشتہار
Back to top button