بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا یو اے ای کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے گرمجوشی سے عید الاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔انہوں نے امن خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے دعا بھی کی۔

دریں اثناء نائب وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیرخارجہ داتوسری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے بھی ٹیلی فون پرگفتگو کی اورانھیں عید کی مبارک باد دی ۔انہوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے مثبت سمت میں گامزن ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا اور دوطرفہ کثیر جہتی تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ۔

گفتگو میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے فلسطین میں پائیدار امن اور امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

 

اشتہار
Back to top button