بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم اور تاجک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے اور اِسی جذبے کے تحت اُس نے

امریکہ اور دیگر دوست ممالک کی ثالثی میں بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران متوازن موقف اپنانے اور امن اور مذاکرات پر زور دینے پر تاجکستان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر امام علی رحمن نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے غزہ میں سنگین انسانی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے اخلاقی اور قانونی فرائض پورے کرے ۔ انہوں نے فلسطینی مسئلے کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جو عرب امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مبنی ہو۔دونوں رہنمائوں نے سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیاجو قیادت کے مشترکہ وژن اور دونوں برادر ممالک کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہو۔

اشتہار
Back to top button