
قومی
صدرمملکت نے ایوان صدر اسلام آباد، وزیراعظم نے ماڈل ٹائون لاہور میں نماز عید اداکی
صدر آصف علی زرداری نے نمازِ عیدایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔صدر نے اس موقع پر لوگوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صدر کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نمازِ عید ماڈل ٹائون لاہور میں ادا کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ اُن کے فرزند سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے بھی نمازِ عید ادا کی۔اِس موقع پر ملک کی یکجہتی اور خوشحالی سمیت اُمت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں کی گئیں۔
بعد میں وزیراعظم لوگوں سے عید ملے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی۔