
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر بھلوال میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل کی قیادت میں ریلی
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر بھلوال میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شہریوں،تاجروں اورسول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی فیملی پارک کینال روڑ سے شروع ھوئی ۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث درپیش مسائل وچلینجز کے حوالہ سے معلومات درج کی گئ تھیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل اور دیگر مقررین نے کہا کہ ماحول کو درپیش خطرات کا مقابلہ ہوش مندی اور بروقت اقدامات کو یقینی بناتے ھوئے ھی ممکن ھے۔درخت کی اھمیت پہلے بھی تھی ،آج مزید بڑھ گئی ھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالہ سے جو اقدامات کررہی ھے اس کا سب کو ساتھ دینا چاہیے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔ ریلی کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔