بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عوام اور ادارے ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے مل کرکام کریں،صدرمملکت

صدرآصف علی زرداری نے عوام اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اورقدرتی وسائل کوذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے مل کرکام کریں۔انہوں نے آج (جمعرات) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا آئیے ایک صاف ستھرا اورسرسبزپاکستان کے لئے متحد ہوکر کام کریں۔صدر نے کہا یہ دن ہمیں زمین کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے پائیدار مستقبل کیلئے ہماری مشترکہ ذمہ داری کا ادراک دلاتا ہے۔انہوں نے اس عدم توازن سے نمٹنے کے لئے عالمی ماحولیاتی انصاف او ر موثر بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اشتہار
Back to top button