
نامور شاعرہ شاہدہ لطیف کو دبستان اردو انٹرنیشنل کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
نامور شاعرہ اور ادیبہ شاہدہ لطیف کا ایک اور اعزاز، دبستان اردو انٹرنیشنل کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
دُنیائے سُخن کا ایک بڑا ایوارڈ "دبستان اُردو انٹرنیشنل” کی جانب سے معروف شاعرہ شاہدہ لطیف کو "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیاہے۔
اس موقع پر شاہدہ لطیف نے دبستان اُردو انٹرنیشنل کی معتمد خاص محترمہ زیب النساء زیبی جو کہ ایک نامور شاعرہ اور دانشور سکالر ہیں ، اور دبستان اُردو کے دیگر رفقاءے کار کا اس عزت افزائ پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ محترمہ شاہدہ لطیف کو اللہ تعالی ا نے اعلی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔
موصوفہ علمی اور ادبی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتی ہے اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بھی نامور شاعرہ اور ادیبہ محترمہ شاہدہ لطیف کو مختلف فورمز پر متعدد ایوارڈز و اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔